04 مارچ ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے لگائے گئے کیمپ میں مزید 9 خاندان اپنے پیاروں کی بازیابی کی امید لئے کیمپ میں خود کو رجسٹر کرواچکے ہیں۔ اسلام آباد میں لگائے گئے اس کیمپ کو آج 19 دن ہو چکے ہیں جس میں 187 لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے خود کو رجسٹر کروا یا ہے۔ کیمپ باسیوں کو موسمی حالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ پر عزم ہیں کہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔