پاکستان
04 اپریل ، 2013

لاہور : ن لیگ سیکریٹریٹ کے سامنے آج پھر کھمبے پر چڑھ کر احتجاج

لاہور : ن لیگ سیکریٹریٹ کے سامنے آج پھر کھمبے پر چڑھ کر احتجاج

لاہور … لاہور میں ن لیگ کے سیکریٹریٹ کے سامنے پارٹی کارکنوں کا احتجاج معمول بنتا جارہاہے ، آج بھی خاتون کارکن کھمبے پر چڑھ گئیں، ان کا مطالبہ تھاکہ ن لیگ، رانا مشہود کو انتخابی ٹکٹ جاری کرے۔ لاہور کے ماڈل ٹاوٴن میں ایک طرف ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں بیٹھے پارٹی قائدین اس بات پر غور کررہے ہیں کہ کسے ٹکٹ دینا ہے اور کسے نہیں دینا ، لیکن سیکریٹریٹ کے باہر مسلسل احتجاج ہورہے ہیں، اب تک کھمبے پر چڑھ کر احتجاج ریکارڈ کرانے کے 3 واقعات سامنے آچکے ہیں، سب سے پہلے پارٹی کے ایک ناراض بزرگ کارکن اس بات پر احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گئے کہ ان کے پسندیدہ امیدوار کو مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ جاری نہیں کیا جارہا۔ پھر گزشتہ روز ایک خاتون غربت کے ہاتھوں تنگ آکر کھمبے پر چڑھ گئی اور آج پھر ن لیگ کے سیکریٹریٹ کے سامنے کارکنوں نے رانا مشہود کے حق میں نعرے باز ی کی۔ اسی دوران خاتون کارکنان کھمبے پر چڑھ گئیں اور ن لیگ کے قائدین سے رانا مشہود کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کامطالبہ کرتی رہیں۔ ان تینوں واقعات میں کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کرنے کے علاوہ یہ بات بھی مشترک تھی کہ کسی کو منانے یا اتارنے کیلئے سیکریٹریٹ میں بیٹھے لوگوں میں سے کوئی باہر نہیں آیا ۔

مزید خبریں :