پاکستان
04 اپریل ، 2013

نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جمعہ کو طلب

نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جمعہ کو طلب

اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاجائیگا۔ نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیاگیاہے ، نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ عام انتخابات میں سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دے گی، جبکہ وزارت خزانہ معاشی صورت حال پر کابینہ کو بریف کرے گی۔

مزید خبریں :