پاکستان
04 اپریل ، 2013

پاکستانی پوسٹ پر حملہ کرنے والے 4 افغان دہشتگردہلاک کردیئے،دفتر خارجہ

پاکستانی پوسٹ پر حملہ کرنے والے 4 افغان دہشتگردہلاک کردیئے،دفتر خارجہ

اسلام آباد…ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی بھٹائی چیک پوسٹ پر افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں چار مارے گئے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسزکاایک اہلکارزخمی ہوا۔ ان کاکہناہے کہ سعودی عرب سے ڈھائی سو پاکستانیوں کوملک بدرکیے جانیکاامکان ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ اوربعدمیں میڈیا سے بات چیت میں ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری نے بتایاکہ پاکستانی سفیر معاملے کے حل کیلئے متعلقہ سعودی گورنر، وزارت محنت اور وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے امیدظاہرکی کہ پاک بھارت جامع مذاکرات جلدبحال ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ یورپی یونین کے الیکشن مبصرین کی ایڈوانس اور مرکزی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، جبکہ امریکی ادارے این ڈی آئی کے 57 الیکشن مبصرین کی درخواستوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ چین کی طرف سے 100میگا واٹ نیوکلئیر پاور پلانٹ کے معاملے پرترجمان کا کہنا تھا پاک چین سول نیوکلیئر تعاون کوئی نئی اور غیرمعمولی بات نہیں۔

مزید خبریں :