پاکستان
04 اپریل ، 2013

طارق فضل نے کلمے یاد کیے ، ریٹرننگ افسر کا سننے سے انکار

اسلام آباد…ریٹرننگ افسر نے این اے 49 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کلمہ سنانے کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ یہاں سے کوئی چٹ پٹی خبر نہیں ملے گی۔ طارق فضل کہتے ہیں کہ مشرف کو آئین توڑنے کی سزا ملنی چاہئے، الیکشن کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیسی سزا دی جائے۔ طارق فضل چوہدری نے اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ افسر محمد واجد کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ وہ آج کلمہ یاد کر کے آئے ہیں،کیا سنا دیں؟ ریٹرنگ افسر نے کلمہ سننے سے انکار کر دیا ۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف سے ان کی پارٹی قیادت کے ذاتی اختلافات نہیں ، مشرف نے آئین توڑا ہے جس کی سزا انہیں ملنی چاہیئے۔واضح رہے کہ این اے 48 کے 13 اور این اے 49 کے 10 امیداواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :