پاکستان
04 اپریل ، 2013

نیب کا شہباز شریف کے نام پر اعتراض، معلومات الیکشن کمیشن کو بھجوادیں

نیب کا شہباز شریف کے نام پر اعتراض، معلومات الیکشن کمیشن کو بھجوادیں

اسلام آباد … قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سردار عبدالرحمان کھیتران سمیت کئی اہم ناموں پر اعتراض لگا دیا، اعتراضات والے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی۔ نیب کی طرف سے اعتراضات لگائے گئے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو مل گئی، فہرست میں شہباز شریف کا نام بھی شامل ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف قرض نادہندہ ہیں، انہوں نے حدیبیہ پیپرز ملز کیلئے 3846 ملین روپے کا قرض لیا تھا۔ نیب نے شہباز شریف کے نام پر اعتراض لگا کر الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف لاہور کے 2 حلقوں اور میانوالی سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ناموں میں ظفر بیگ بھیٹنی، محمد مخدوم گیلانی، عبدالرحمان کیتھران کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :