پاکستان
04 اپریل ، 2013

پرویز مشرف کا عوامی عدالت میں مقابلہ کروں گا،جاوید ہاشمی

پرویز مشرف کا عوامی عدالت میں مقابلہ کروں گا،جاوید ہاشمی

اسلام آباد…تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پرویز مشرف کا عوامی عدالت میں مقابلہ کروں گا،اگر وہ بھاگے تو ڈنڈا اٹھا کران کے پیچھے ہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے 20سابق ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونے آئے تھے مگر انہیں پارٹی میں نہیں لیا گیا ،نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد جاویدہاشمی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پرویز مشرف کے خلاف کوئی بیان نہ آنے پر بہت مایوس ہوئے ہیں ، مشرف نے آئین توڑا اور وہ ایسے شخص کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن سے اپنی اسناد اورنیب کی کلیئرنس سے متعلق جاوید ہاشمی نے کہا کہ ان کی ڈگریاں اصلی ہیں، زندگی میں پڑھنے کے سوا کیا ہی کیا ہے، نیب کی کلیئرنس کاسرٹیفکیٹ بھی ان کیکاغذات کیساتھ لگ جائیگا۔

مزید خبریں :