پاکستان
04 اپریل ، 2013

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد کسی کام نہیں آئے گا،پرویز الہٰی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد کسی کام نہیں آئے گا،پرویز الہٰی

گجرات…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت اورخدمت سے وہ گجرات کے حلقہ این اے 105 اور 104 میں جیتیں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد کسی کام نہیں آئے گا۔ این اے 61 تلہ گنگ اور این اے 105 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد لاہورمیں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گجرات میں بھی کام کرنے والوں اور صرف باتیں کرنے والوں میں مقابلہ ہو گا، این اے 104 اور 105 میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں لیکن 11 مئی کو انہیں بھاری اکثریت سے شکست ہوگی ۔ چودھر ی پرویز الہی نے کہا کہ ان کے دور کے14 فلاحی منصوبے ملکی تاریخ میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :