پاکستان
04 اپریل ، 2013

ریٹرننگ افسران بغیر کسی دباوٴ کے فرائض انجام دیں، چیف جسٹس

ریٹرننگ افسران بغیر کسی دباوٴ کے فرائض انجام دیں، چیف جسٹس

کراچی … چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کا کردار نہایت اہم ہے، جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے شفاف اور آزاد انتخابات ضروری ہیں، ریٹرننگ افسران بغیر کسی دباوٴ کے اپنے فرائض انجام دیں۔ کراچی میں ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے خطاب میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاکہ ریٹرننگ افسران بغیرکسی دباوٴ کے خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں، انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کو عدلیہ کی ضرورت ہے، ریٹرننگ افسران کو ووٹرز اور امیدواروں کے ساتھ انصاف کرنا ہے، قوموں کی ترقی جمہوری نظام کے چلنے سے جڑی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صحیح جمہوریت کیلئے اصولوں پرعمل کرنا ہوگا اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے شفاف اور آزاد انتخابات ضروری ہیں۔

مزید خبریں :