پاکستان
04 اپریل ، 2013

سابق صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کے اسناد جعلی نکلنے پر جمعہ کو طلب کرلیا گیا

سابق صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کے اسناد جعلی نکلنے پر جمعہ کو طلب کرلیا گیا

کراچی …سندھ میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کے جعلی تعلیمی اسناد کی بناء پر ان کی جانچ پڑتال روک دی گئی اورجمعے کوالیکشن کمیشن میں طلب کرلیا گیا۔ سندھ میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی جانچ پڑتال کے لئے اجلاس صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں ہوا۔ریٹرنگ آفیسر ایس ایم طارق قادری نے پیپلز پارٹی کے 5برس تک وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمارچاولہ کی میٹرک اورانٹرکی اسنادجعلی ہونے کی بناء پر کاغذات کی جانچ پڑتال روک دی۔مکیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمعے کو طلب بھی کرلیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق مکیش کمارچاولہ کے میٹرک اور انٹر کے سرٹیفکیٹس پرتاریخ پیدائش1980درج ہے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1974کی ہے۔ریٹرنگ آفیسر ایس ایم طارق قادری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے اقلیتوں کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 51اراکین جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر55امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے۔

مزید خبریں :