پاکستان
04 اپریل ، 2013

بولان میں فائرنگ دو خواتین ہلاک،ایک زخمی

بولان …ضلع بولان میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں محکمہ ایکسائز کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے بالاناڑی میں فائرنگ کاواقعہ گھریلو تنازعہ پر پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں،فائرنگ کی زد میں آکر ایک اور شخص زخمی ہوگیا،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں،دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کا ایک اہلکار برکت علی جاں بحق ہوگیا،حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :