کھیل
04 مارچ ، 2012

دنیا بھر کے باکسرز کو ڈرانے والے عامر خان مکڑی سے خوفزدہ

دنیا بھر کے باکسرز کو ڈرانے والے عامر خان مکڑی سے خوفزدہ

کراچی … پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جس کے مکے ہتھوڑے کی طرح برستے ہیں، کسی کو ایک بار پڑجائیں تو وہ دوبارہ اٹھنے کانام نہیں لیتا۔ عامر خان سے فائٹ میں باکسرز کو جیت سے زیادہ اپنے جبڑے کی پڑی ہوتی ہے، مطلب سارے باکسرز ہی عامر سے ڈرتے ہیں ، مگر جس سے سب ڈرتے ہیں آخر وہ کس سے ڈرتا ہے؟ بڑی عجیب بات ہے، حریفوں کو گھائل کرنیوالا عامر خان مکڑی سے ڈرتا ہے۔ عامر خان کہتے ہیں کہ مکڑی دیکھ کرانہیں ماں یاد آجاتی ہے، اگر انہیں کمرے میں مکڑی نظر آجائے تو وہ طوفان سر پہ اُٹھا لیتے ہیں جب تک گھر والے مکڑی نکال دیں انہیں سکون نہیں ملتا، بلکہ جس کمرے میں مکڑی ہو وہاں سونے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔

مزید خبریں :