پاکستان
05 اپریل ، 2013

150سابق ارکان پارلیمنٹ کیلئے خود کو کلیئر کرانے کا آج آخری دن

150سابق ارکان پارلیمنٹ کیلئے خود کو کلیئر کرانے کا آج آخری دن

اسلام آباد…مشکوک ڈگری والے ڈیڑھ سو سے زیادہ سابق ارکان پارلیمنٹ کے لیے خود کو کلیئر کرانے کا آج آخری دن ہے ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ابھی تک ڈیڑھ سو سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو اسناد جمع ہی نہیں کرائیں۔یکم اپریل کو سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں 189سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق 5اپریل تک کرانے کی مہلت دی تھی۔عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ ایچ ای سی ان سابق ارکان کو ڈگریوں کی تصدیق کیلیے دوبارہ نوٹس جاری کرے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اگرڈگریوں کی تصدیق نہ ہوئی توانتخابی امیدوارکے طورپران کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جائیں گے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی میں درست معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں، غلط بیانی پر ایک مرتبہ کی نااہلیت ہمیشہ کی نااہلی ہوگی۔غلط معلومات فراہم کرنے والیسابق ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :