دنیا
05 مارچ ، 2012

اسامہ کی لاش امریکی ریاست بھجوائی گئی،امریکی سیکورٹی ایجنسی کی دستاویز

اسامہ کی لاش امریکی ریاست بھجوائی گئی،امریکی سیکورٹی ایجنسی کی دستاویز

واشنگٹن . .. . . .. . گزشتہ برس مئی میں سی آئی اے کے خفیہ آپریشن میں مارے جانے والے القاعدہ چیف اسامہ بن لادن کے سمندر برد کیے جانے کی اطلاع پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔امریکی سیکورٹی ایجنسی اسٹارفورٹ کیخفیہ انٹیلی جنس فائلوں سے حاصل کردہ ای میل انکشافات کے مطابق القاعدہ چیف کو مارے جانے کے بعد اسلامی طریقے سے سمندر برد کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں بلکہ اسامہ کی لاش کو امریکی ریاست ڈیلویئر کے فوجی ائیر بیس بھجوادیا گیا تھاجہاں سے بعد میں لاش کو معائنے اور رپورٹ کے لیے میر لینڈ کے امریکی افواج کے میڈیکل انسٹیوٹ لایا گیا تھا۔ای میل سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ لاش کو سی آئی اے نے خصوصی طیارے سے امریکا پہنچایا۔

مزید خبریں :