05 مارچ ، 2012
مظفرگڑھ … مظفرگڑھ میں تشدد کانشانہ بنانے کے بعد اغوا کی جانیوالی خاتون کوپولیس نے بازیاب کرالیا ہے۔ مظفر گڑھ پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ روزاغوا کی جانے والی خاتون منظور بی بی کوتھانہ ترنڈہ محمد پناہ رحیم یار خان کی حدود سے بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق عذرا نامی لڑکی نے نادر سے پسند کی شادی کی تھی، جس پراس کے اہل خانہ سمیت سو سے زائد افرادنے گزشتہ روز نادر کے گھرپر حملہ کیا اور اس کی خالہ منظور بی بی کو تشدد کانشانہ بنایا۔اس کے کپڑے پھاڑدیے اورنیم برہنہ کر کے گلیوں کے چکر لگوانے کے بعد اغوا کر کیساتھ لے گئے تھے۔ پولیس تھانہ کندائی نے36 نامزد اور20سے زائد نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا ۔ جیونیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے تھے۔ ڈی پی او منیر احمد ضیا نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ کندائی غلام اصغر شاہ حراست میں لے لیاہے۔ جبکہ مقدمے میں نامزد 4 ملزمان سمیت 25 افراد کوگرفتارکرلیا گیاہے۔