06 اپریل ، 2013
ممبئی…علی ظفر کی کامیڈی فلم ”چشم بددور“ نے باکس آفس پر دھوم مچادی اور پہلے ہی دن پانچ کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا۔دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ،بے ساختہ اداکاری اور کامیڈی،ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کا فارمولا ٹھیک بیٹھا اورچشم بدورنے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔علی ظفرکے کردارکو بھی ناظرین نے خوب سراہا۔ تین دوستوں کے گرد گھومتی اس کہانی نے باکس آفس پر بھی اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔