پاکستان
05 مارچ ، 2012

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار

کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے7 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق ماڑیپور کے علاقے مچھر کالونی میں تھانہ ڈاکس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور منشیات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایک کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ادھر لیاری میں چاکیواڑہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم امن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے اسرار بلوچ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو کلاشنکوف تین ٹی ٹی پستول اور تین سو گولیا ں برآمد کر لی ہیں۔

مزید خبریں :