پاکستان
05 مارچ ، 2012

پنجاب سمیت متعدد علاقوں میں بارش، بعض جگہوں پر پھر برفباری

پنجاب سمیت متعدد علاقوں میں بارش، بعض جگہوں پر پھر برفباری

اسلام آباد… پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ بعض جگہوں پرپھر سے شروع ہونے والی برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔پنجاب کے شہروں فیصل آباد ،جھنگ اور گوجرانوالہ اور گردونواح میں گزشتہ رات ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار کردیا ہے۔اسکردو سمیت بلتستان ڈویژن کے بعض علاقوں میں رات میں وفقہ وقفہ سے ہونیوالی برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ تاہم موسم آبرآلود ہے۔ وادی کیل، شاردا اور لیپا سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ اٹھ مقام، باغ، ہٹیاں بالا اور مظفرآباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔غذرشہر اور گردونواح میں تیز ہواوٴں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں چار روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :