05 مارچ ، 2012
ماسکو… روسی صدارتی انتخابات میں ولادی میر پیوتن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔روسی سیاست کے طاقت ور ترین سیاست دان ولادی میر پیوتن تیسری بار روس کے صدارتی انتخابات میں جیت گئے ہیں۔انھوں نے 63 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ان کے نزدیک ترین حریف کمیونسٹ پارٹی کے Gennady Zyuganov نے صرف 17 فیصد ووٹ حاصل کئے۔پوتن کی کامیابی پر روس میں ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔روس کے کئی شہروں میں جشن کا سماں ہے۔نومنتخب صدر پوتن مئی 2012 میں تیسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔