دنیا
05 مارچ ، 2012

شام میں سرکاری ڈاکٹر قصائی بن گئے ، شہریوں پر تشدد

شام میں سرکاری ڈاکٹر قصائی بن گئے ، شہریوں پر تشدد

کراچی…محمد رفیق مانگٹ …شام میں سرکاری ڈاکٹر قصائی بن گئے ۔سرکاری اسپتالوں سے خفیہ طور حاصل کی گئی ویڈیو اور تصاویر نے انسانیت سوز سلوک کا بھانڈ اپھوڑ دیا۔ویڈیومیں ایک ملٹری اسپتال کی وارڈ میں سویلن مریضوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اور بستروں پر زنجیروں سے جکڑ کر رکھا گیا ہے۔ ان مریضوں پر ربڑ کے کوڑے اور بجلی کیبل سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔شامی حکومت کی طرف سے واضح احکامات ہیں کہ احتجاج کے دوران جو لوگ زخمی ہوں انہیں ملٹری اسپتالوں میں داخل کیا جائے جہاں طبی عملے کے ساتھ خفیہ پولیس کام کر رہی ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شام میں وہ مسیحا زندگیاں بچانے کے لئے مامور ہیں وہی مریضوں کو تشدد کرکے انہیں موت کے حوالے کر ر ہے ہیں۔شام کے شہر حمص میں طبی عملے کی طرف سے یہ دل سوز سلوک ویڈیو فراہم کیگئی ہے ۔ سویلین مریضوں کی حالت زار کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لئے ایک شخص نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر یہ ویڈیو بنائی جسے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

مزید خبریں :