پاکستان
05 مارچ ، 2012

ماروی نے نواز شریف کا انتخاب کر کے آمریت کی تلافی کردی، شہبازشریف

ماروی نے نواز شریف کا انتخاب کر کے آمریت کی تلافی کردی، شہبازشریف

لاہور… مسلم لیگ ن پنجاب کے نومنتخب صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا کاررواں آگے بڑھتا جارہا ہے اور مشرف کا کنبہ آج کہیں اور چلا گیا لیکن نوازشریف آج بھی عوام کی آنکھ کا تارا ہیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرمنتخب ہونے کے بعدصوبائی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے مشرف آمریت میں پارٹی کے ساتھ چلنے والے کارکنوں اور پارٹی قائدین کو خراجی تحسین پیش کیااور مشرف دور میں جب کوئی پر مارنے کی جرات نہیں کرتا تھا ذوالفقار کھوسہ جیسے بزرگ نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے وہ کاغذی مرکزی صدر تھے جبکہ پنجاب کی صدارت ہی اصل عہدہ ہے۔ شہبازشریف نے ماروی میمن کو خراجی تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماروی نے دور آمریت میں بھی ہمیشہ قاعدے اور لحاظ کے ساتھ بات کی۔ کئی جگہوں سے آفر کو مسترد کرکے نوازشریف کا انتخاب کرکے ماروی نے آمریت کے دور کی بھی تلافی کردی: شہبازشریف نے کہاکہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ پنجاب کے کونے کونے میں پہنچ کر عوام کے حق کے لئے جان لڑاوٴں گا۔شہبازشریف نے وزیراعظم نوازشریف اور گو زرداری گو کے نعرے لگوائے۔

مزید خبریں :