پاکستان
05 مارچ ، 2012

نصیرآباد : چھتر میں فائرنگ ، اے ایس آئی جاں بحق

نصیرآباد : چھتر میں فائرنگ ، اے ایس آئی جاں بحق

نصیرآباد… نصیرآباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق چھتر پولیس تھانے کے اے ایس آئی بادل خان ،پولیس کانسٹیبل دیدار شاہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گشت پر تھے کہ چھتر روڈ پر گوٹھ کنری کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے اے ایس آئی بادل خان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیدار شاہ شدید زخمی ہوگیا۔واقع کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی سخت کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو ڈیرہ مراد جمالی میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

مزید خبریں :