پاکستان
05 مارچ ، 2012

پشاور ہائیکورٹ: مردان پولیس سے تہرے قتل پر رپورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ: مردان پولیس سے تہرے قتل پر رپورٹ طلب

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے کوہاٹ کی لڑکی اور اس کے دوبچوں کے قتل اورشوہر کی گمشدگی کے حوالے سے مردان پولیس کے کرائمز برانچ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر قتل ہونے والی نرگس کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ کوہاٹ کی لڑکی نرگس اور مردان کے احتشام نے 5 سال قبل کورٹ میرج کے ذریعے پسند کی شادی کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لڑکی کے والدین نے نرگس کودوبچوں سمیت کوہاٹ بلایا اور 3 مارچ 2011 کوتینوں کو قتل کردیاگیا۔ احتشام اپنی بیوی کو لینے کوہاٹ گیا لیکن اب تک لاپتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نرگس اوربچوں کے قتل کا مقدمہ اس کے شوہراحتشام کے بھائیوں کے خلاف درج کیا گیاہے۔ عدالت نے مردان پولیس کے کرائم برانچ سے تہرے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :