پاکستان
05 مارچ ، 2012

وحیدہ شاہ نے الیکشن کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

وحیدہ شاہ نے الیکشن کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

کراچی… سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 کے رٹرننگ افسرعلی اصغر سیال نے وحیدہ شاہ کیس کی مرکزی کردار وحیدہ شاہ کا بیان قلمبند کرکے اپنی کاروائی مکمل کرلی۔رٹرننگ افسر اپنی کاروائی کا ریکارڈ صوبائی الیکشن کمیشن کے حوالے کریں گے جو بارہ مارچ کو مکمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ آج صبح ہی سے میڈیا وحیدہ شاہ کا انتظار رکرہا تھا لیکن ان کے وکیل سید مصطفےٰ صفوی نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی کہ وحیدہ شاہ پیش نہیں ہوسکتیں اس لیئے انکا تحریری بیان ریکارڈ کا حصہ بنا لیا جائے۔ریٹرننگ افسر نے انکی درخواست مسترد کی تو چند ہی لمحوں بعد وحیدہ شاہ کی گاڑی انہیں لے کر الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئی۔ وحیدہ شاہ برقعے میں تھیں اور انہوں نے نقاب اوڑھ رکھا تھا۔ وہ میڈیا سے چھپتی چھپاتی اندر چلی گئیں اور بیان دیکر اسی انداز میں کسی سے کوئی بات کیئے بغیر واپس چلی گئیں۔ انکے جانے کے بعد انکے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ وحیدہ شاہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور اپنی صفائی میں شواہد پیش کیئے۔ کل وہ اور انکی موکلہ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان مین پیش ہوکر اپنا موقف پیش کریں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ وحیدہ شاہ نے اج کے بیان میں کوئی معافی نہیں مانگی۔

مزید خبریں :