05 مارچ ، 2012
اسلام آباد… بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے اپنے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کے کردار کا سراہتے ہوئے خیرسگالی کا خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوٴس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی وزیراعظم کو خیرسگالی پیغام پہنچایا، اس پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی طرف سے دو طرفہ تعلقات میں مثبت کردار ادا کرنے کو سراہا ہے، وزیراعظم گیلانی نے بھی جواب میں ایسا ہی پیغام دیا جبکہ بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کی علیل صدر سونیا گاندھی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔