05 مارچ ، 2012
اسلام آباد… حکمران اتحاد کے قائدین کو آج ایوان صدر، اسلام آباد میں عشائیے پر بلا لیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کو آج شب صدر آصف زرداری نے عشائیے پر بلایا ہے۔ توقع ہے کہ حکمران اتحاد کی اس ملاقات میں سیاسی امور اور حالیہ سینیٹ انتخابات کے بعد کی حکمت عملی پرغور کیاجائے گا۔