05 مارچ ، 2012
اسلام آباد … بلوچستان کی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ریکوڈک کے قدرتی ذخائر کی کان کنی کی خواہشمند غیرملکی کمپنی ٹی تھیان کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ریکوڈک کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایاکہ قدرتی ذخائر کی کان کنی کی خواہشمند کمپنی ٹی سی سی کی اپیل کو صوبائی سیکریٹری معدنیات نے مسترد کردیا ہے۔ ٹی سی سی کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ انہیں اس فیصلے کی نقل آج ہی ملی ہے، وہ اس پر کچھ غور کرنا چاہتے ہیں، اس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔