پاکستان
18 اپریل ، 2013

کوئی فوج کسی ملک میں مستقل نہیں رہ سکتی، امریکی فوج کو بھی نکلنا ہوگا، محمد صادق

کوئی فوج کسی ملک میں مستقل نہیں رہ سکتی، امریکی فوج کو بھی نکلنا ہوگا، محمد صادق

پشاور…افغانستان میں متعین پاکستانی سفیر محمد صادق نے کہا ہے کہ کوئی فوج کسی بھی ملک میں مستقل نہیں رہ سکتی، امریکی فوج کو بھی افغانستان سے نکلنا ہوگا۔ پشاوریونی ورسٹی میں طلباء سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پاکستانی سفیر محمد صادق نے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوش حال افغانستان چاہتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کوئی فوج کسی بھی ملک میں مستقل طور پر نہیں رہ سکتی اور ایک دن امریکا کو بھی افغانستان سے نکلنا ہوگا۔محمد صادق کاکہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں پختون، ازبک، تاجک، طالبان اور دیگر قوموں کے درمیان مفاہمت چاہتا ہے، اور افغانستان میں وہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے جو وہ چاہتا ہے۔

مزید خبریں :