پاکستان
18 اپریل ، 2013

بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالکریم نوشیروانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالکریم نوشیروانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

کوئٹہ…کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیرمیرعبدالکریم نوشیروانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عبدالکریم نوشیروانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت ان کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر دی،الیکشن ٹریبونل نے میرعبدالکریم نوشیروانی کوالیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیاتھا،وہ این اے 271اور پی بی 46سے امیدوار تھے۔

مزید خبریں :