18 اپریل ، 2013
اسلام آباد …وفاقی وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کاپلان تیارکرلیاہے، عمل درآمدمیں ایک ہفتہ لگے گا۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آبادمیں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پرجیونیوزسے بات چیت میں کہا ہے کہ شہروں میں12 جبکہ دیہات میں پندرہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ہم نے ایک پلان بنایاہے، ایک ہفتہ لگے گا۔ پرائم منسٹرصاحب نے مہربانی کرتے ہوئے کچھ پیسے دیے ہیں ،وزیرپٹرولیم نے گیس دینے کاوعدہ کرلیاہے،ہم اپنی effeiceny میں بہتری لائیں گے۔وفاقی وزیر پانی وبجلی کاکہناتھاکہ ملک بھرمیں حساس گرڈاسٹیشن کی سیکیورٹی بڑھائی جائیگی، ایف سی تعینات کریں گے۔ اس سے پہلے ایک تقریب میں وفاقی وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کے پشاورکے قریب شیخ محمدی گرڈاسٹیشن پردہشت گردحملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثامیں امدادی چیک تقسیم کیے۔