پاکستان
18 اپریل ، 2013

سندھ: 9 جماعتی اتحاد کا 137 نشستوں پر مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان

کراچی …سندھ میں قائم 9 جماعتی اتحاد نے قومی اسمبلی کی 47 اور صوبائی اسمبلی کی 90 نشستوں پر مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ فنکشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ باقی رہ جانے والی کئی نشستوں پر امیدوار کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار پیرپگارا کو دے دیا گیا ہے۔ سندھ میں قائم ہونے والے دس جماعتی اتحاد میں سنی تحریک نے انتخابی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اتحاد میں شامل مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ نواز، نیشنل پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام ف ، جمعیت علمائے پاکستان ، سندھ یونائٹیڈ پارٹی، سندھ قومی پرست پارٹی اور قومی عوامی تحریک کے رہ نماوٴں کا اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کی 90 اورقومی اسمبلی کی 47 امیدوار وں پر اتفاق ہو سکا ہے جن نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ باقی ہے ان نشستوں پر حتمی فیصلے کا اختیار پیر صاحب پگارا کو دیا گیا ہے جو متعلقہ جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشاورت کے ساتھ فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :