پاکستان
19 اپریل ، 2013

پرویز مشرف کے معاملے پر کسی سفارتخانے نے رابطہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

پرویز مشرف کے معاملے پر کسی سفارتخانے نے رابطہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر کسی سفارت خانے نے پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے انسداد دہشت گردی فنڈز کی بندش کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں، مزید پیش رفت جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں کسی گیم کا حصہ نہیں، افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کی کوششیں پر خلوص ہیں، افغان حکام کے ساتھ سرحدی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

مزید خبریں :