پاکستان
19 اپریل ، 2013

عراق میں پاکستانی زائرین بدستور بغداد ایئرپورٹ پر محبوس

عراق میں پاکستانی زائرین بدستور بغداد ایئرپورٹ پر محبوس

کراچی …کراچی سے عراق جانے والا 37 افراد پر مشتمل زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پرابھی تک پھنساہواہے،پاکستانی سفارتخانے کی یقین دہانی کے باوجود 27 گھنٹے بعد بھی زائرین کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی،امیگریشن حکام کہتے ہیں جب تک وزارت داخلہ نہیں کہتا زائرین کو عراق میں داخلہ نہیں دیا جائے گا،جیونیوز نے گزشتہ رات 37 مسافروں کے بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے ہونے کی خبر نشر کی تھی، قافلے میں شامل افراد نے بتایا تھا کہ ان کے ساتھ خواتین بچے اور بزرگ شامل ہیں، ویزے موجود ہونے کے باوجود بغداد ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام انہیں عراق میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہے، زائرین نے بتایا کہ وہ زیارت کی غرض سے منگل کی رات کراچی سے عراق روانہ ہوئے تھے، گزشتہ روز شام ساڑھے 4 بجے سے بغداد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں بغداد میں داخل ہونے سے روکا ہوا ہے، ایئرپورٹ حکام کے مطابق 20 اپریل کو وہاں الیکشن ہیں سیکیورٹی خدشات پر قافلے کو وزیرداخلہ کی اجازت کے بغیر عراق جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جیونیوز نے بغداد میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو کونسلر جنرل سیف الرحمان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ رات کے وقت بغداد میں سفر ٹھیک نہیں صبح ہوتے ہی وہ قافلے کے شرکا کو ایئرپورٹ سے کلیئر کرواکے منزل تک پہنچادیں گے،تاہم مسلسل ایک دن سے زائد کا وقت گزر چکا قافلے کے شرکاء ایئرپورٹ کے ایک کمرے میں محبوس ہیں، کھانے پینے کی شدید قلت ہے، کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا ایک معاملہ جوں کا توں ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ بغداد میں پاکستانی مشن کے ساتھ رابطے میں ہیں،زائرین عراق سفر کرنے سے قبل سفارتخانے سے ٹریول گائیڈنس ضرور لیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں ویزے جاری کرتے وقت ٹریول گائڈ سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ اب جبکہ وہ بغداد پہنچ چکے ہیں تو ایک دن مزید انتظار کے لیے تیار ہیں ، کل الیکشن کے بعد انہیں عراق میں داخل کرادیا جائے۔

مزید خبریں :