19 اپریل ، 2013
بہاولپور…بہاولپور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور48زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس حاصل پور سے بہاولپور جارہی تھی۔ بہاولپور کے قریب چک 7 بی سی کے مقام بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بہاولپور منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔