19 اپریل ، 2013
کراچی … ملیر پولیس نے گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں مقابلے کے بعد 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیرجاوید بھٹی کے مطابق گرفتار ملزمان وسیم عرف چٹا اور عمیر عرف پانڈا نے دورارن تفتیش الفلاح تھانے کی حدود میں حساس کے ادارے کے سپاہی اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پنجابی پختون اتحاد سے ہے۔