پاکستان
19 اپریل ، 2013

عدالتی احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کریں گے،عارف نظامی

عدالتی احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کریں گے،عارف نظامی

اسلام آباد …نگراں وزیراطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کامعاملہ ابھی حکومت کے پاس نہیں آیا، عدالت کے فیصلوں پران کی روح کیمطابق عمل کیاجائیگا۔ آئندہ انتخابات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی دورکرنے کیلئے ریٹائرڈ پولیس اہلکار بھرتی کریں گے۔اسلام آباد میں نگران وفاقی وزیراطلاعات عارف نظامی اور وفاقی وزیر قانون بلال احمر بلال صوفی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کیلئے وفاق اپناجواب سوموارتک عدالت میں جمع کرادیگا۔مشرف کوگرفتارکرلیاہے اوران پرقانون کیمطابق کارروائی جاری ہے اورہم کسی کوڈکٹیٹ نہیں کراتے۔عدالت کے احکامات پر ان کی روح کیمطابق عمل کریں گے۔ وہ آرٹیکل چھ ہو یا کچھ اور، آرٹیکل چھ کے معاملے پر ابھی بحث چل رہی ہے ، یہ نگراں حکومت کے پاس نہیں آیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق کیے جانیوالے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے بتایاکہ الیکشن سبوتاژکرنیکی کوششیں ناکام بنائی جادی جائیں گی۔حساس پولنگ اسٹیشن کے قریب پاک فوج کی کوئک ری ایکشن فورس تعینات کی جائے گی۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 90 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے بتایاکہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر صوبے کو دس ہزار سیکورٹی اہلکار فراہم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :