19 اپریل ، 2013
کوئٹہ … الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی، مجموعی طور پر 65 نشستوں پر 1241 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں پر 1410 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے جس میں 469 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے اور اب مقابلہ 941 امیدواروں کے درمیان ہو گا، جبکہ قومی اسمبلی کی 14 جنرل نشستوں پر 418 امیدواروں میں سے 118 نے کاغذات واپس لئے اور اب 300 امیدوار مد مقابل ہیں۔ حلقہ این اے 259 کوئٹہ پر 44 امیدوار میدان میں ہیں جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی بھی شامل ہے ۔