پاکستان
19 اپریل ، 2013

گیس پائپ لائنز پربڑھتی تخریب کاری،روک تھام کیلئے عوام سے مدد کی اپیل

گیس پائپ لائنز پربڑھتی تخریب کاری،روک تھام کیلئے عوام سے مدد کی اپیل

اسلام آباد…ملک میں گیس پائپ لا ئنوں پر دہشت گردی اور تخریب کاری کے بڑھتے ہوئے واقعات ،نگراں وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے گیس پائپ لائنوں پر دہشت گرد حملوں کی روک تھام کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کردی ، وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق رواں ماہ اپریل میں اب تک ملک بھر میں گیس پائپ لائنوں پر پر دہشت گرد اور تخریب کاری کے وا قعات میں11واقعات ہوئے ہیں جن سے صارفین کو گیس کی فراہمی میں مشکل پیش آئی ، اعلامیئے کے مطابق وزیر پٹرولیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس پائپ لائنوں پر حملوں کی روک تھام کیلئے شعور بیداری میں مدد کریں ،اعلامیئے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گیس کمپنیوں کے عملے نے اکثر مقامات پر فوری اقدامات سے گیس بحال کی جبکہ کچھ مقامات پر ابھی بھی گیس کمپنیوں کی ٹیموں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :