پاکستان
19 اپریل ، 2013

شریف برادران کوسیکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کی فراہمی غیرمنصفانہ ہے،کائرہ

شریف برادران کوسیکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کی فراہمی غیرمنصفانہ ہے،کائرہ

لاہور…پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود ابھی تک شریف برادران کو سیکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کی فراہمی غیرمنصفانہ اور متعصبانہ عمل ہے۔لاہور سے جاری بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سابق دونوں وزراء اعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی سیکورٹی کم کر دی گئی ہے۔ شریف برادران اور ان کا خاندان ابھی بھی سیکڑوں اہلکاروں کی خدمات لے رہا ہے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شریف بردران کو ملنے والی ان مراعات سے انتخابی مہم آزاد اور غیرمنصفانہ نہیں ہو سکے گی۔ نگران وزیراعلیٰ اس صورت حال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔

مزید خبریں :