پاکستان
19 اپریل ، 2013

و زیر اعلیٰ کے پی کے کا اعتراض ،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہو سکا

پشاور…خیبر پختون خوا کے و زیر اعلیٰ کے اعتراض کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہو سکا۔ نگراں وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک کاکہاہے کہ بجلی کی صورت حال نا اہلیت،بد عنوانی اور بد انتطامی کے باعث بدترین ہوئی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق نگراں وزیر اعظم کی طرف سے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس طلب کیاگیاتھا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے اعتراض کیاکہ اجلاس کاانعقادقواعدکیمطابق نہیں۔ اس موقع پر توانائی کی صورت حال کے بار ے میں غیر رسمی اجلاس ہوا ، نگراں وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بتایا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار کی گنجائش 20 ہزار میگاواٹ سے زیادہ کے مفروضے جعلی ہیں۔

مزید خبریں :