پاکستان
19 اپریل ، 2013

ملک بھر میں مشرف کی گرفتاری کیخلا ف احتجاج، کراچی میں پرتشدمظاہرہ

ملک بھر میں مشرف کی گرفتاری کیخلا ف احتجاج، کراچی میں پرتشدمظاہرہ

کراچی…ملک کے مختلف شہروں میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا جبکہ کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں تشدد کا عنصر بھی شامل ہوگیا۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف کراچی کے علاقے طارق روڈ پر اے پی ایم ایل کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ڈنڈابردار افراد نے دکانیں بند کرادیں۔ایس پی جمشید ٹاوٴن کے مطابق مظاہرین نے ایس ایچ او پر تشدد کیا، اور اسکے کپڑے پھاڑ ڈالے اور واکی ٹاکی بھی چھین لیا۔ بعد میں پولیس نے اے پی ایم ایل کے دفتر پر چھاپے مار کرمتعدد افراد گرفتار کرلیا۔فیصل آباد میں پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں نے پریس کلب کے باہراحتجاج کیا۔جیکب آباد میں اے پی ایم ایل کے کارکن پریس کلب کے باہرجمع ہوئے اور پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔اسکردو میں یادگار شہدا کے مقام پر اے پی ایم ایل کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پرویز مشرف کے حق میں نعرے لگائے۔

مزید خبریں :