پاکستان
19 اپریل ، 2013

کراچی : قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

کراچی … ریٹرنگ افسران نے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشان کے ساتھ جاری کردی ہے، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی، اے این پی ، جے یوآئی ف، تحریک انصاف ، مسلم لیگ نواز سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے درمیان انتخابی دنگل میں مدمقابل ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشست میں این اے 249 میں ایم کیوایم کے ڈاکٹرفاروق ستار، پیپلزپارٹی کے عبدالعزیز میمن، جے یو پی کے شاہ اویس نورانی، مسلم لیگ فنکشنل شبیراحمد قائم خانی سمیت 10 امیدوار ، این اے 250 میں ایم کیوایم کی خوش بخت شجاعت، جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان، پیپلزپارٹی کے راشد ربانی، تحریک انصاف کے عارف علوی، مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری کے درمیان مقابلہ ہے۔این اے 239 پر پی پی کے قادر پٹیل، جماعت اسلامی کے اختر محمد ، پاکستان تحریک انصاف کے سبحان علی ساحل، جے یو آئی ف کے قاضی فخرالحسن اور ایم کیو ایم کے سلمان خان بلوچ سمیت 29 امیدوار انتخابات لڑیں گے۔ این اے 243 ایم کیوایم کے عبدالوسیم، جماعت اسلامی کے محمدیوسف، تحریک انصاف کے زاہد حسین ہاشمی سمیت 9 امیدوار مدمقابل۔ این اے 244 ایم کیوایم کے شیخ صلاح الدین، جماعت اسلامی کے سید محمد بلال، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی کے محمد طاہرخان سمیت 13 امیدوار اور این اے 245 سے ایم کیوایم کے محمد ریحان ہاشمی، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پیپلزپارٹی کے سردار خان، تحریک انصاف محمد ریاض حیدر سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ این اے 246 ایم کیوایم کے نبیل گبول، جماعت اسلامی کے راشد نسیم، پیپلزپارٹی کے شہزاد مجید بلوچ، تحریک انصاف کے عامر شرجیل سمیت 9 امیدوار جبکہ این اے 247 میں ایم کیو ایم کے سفیان یوسف، جے یو پی نورانی کے صدیقی راٹھور، تحریک انصاف کے راشد صدیقی، پیپلزپارٹی کے اصغر لال سمیت 12 امیدوار اور این اے 254 میں ایم کیوایم کے شیخ محمد افضل، پیپلزپارٹی کے عبدالستار، جے یو پی نورانی رجب علی نعیمی، اے این پی کے صادق زمان سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔ این اے 255 میں ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین، مہاجرقومی موومنٹ کے آفاق احمد، جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان، تحریک انصاف کے خالد محمود ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی جاوید شیخ سمیت 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ این اے 256میں ایم کیوایم کے اقبال محمد علی، جے یوپی نورانی کے شاہ اویس نورانی، تحریک انصاف کے زبیرخان، پیپلزپارٹی کے منظور عباس سمیت 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔ این اے 252 میں ایم کیوایم کے عبدالرشید گوڈیل، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، پیپلزپارٹی اصغر حسین، تحریک انصاف علی حیدر زیدی سمیت 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔ این اے 241 میں جماعت اسلامی کے محمد لئیق خان، ایم کیوایم کے اقبال قادر، تحریک انصاف ڈاکٹر سعید آفریدی، اے این پی سید کرم درویش، پیپلزپارٹی کے علی احمد سمیت 18 امیدوار ، این اے 248 سے پیپلزپارٹی کے شاہ جہاں بلوچ، ایم کیوایم کے نبیل گبول، پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی غنویٰ بھٹو، جے یو آئی ف مولانا شریں محمد، سمیت 13 امیدوار جبکہ این اے 242 میں ایم کیو ایم کے محبوب عالم، جماعت اسلامی کے تاج محمد، مسلم لیگ ن کے نجیب اللہ نیازی، تحریک انصاف اکرم خان، پیپلزپارٹی کے باری خان سمیت 9 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ این اے 240 میں ایم کیوایم کے سہیل منصور خواجہ، جماعت اسلامی عطا اللہ شاہ، پیپلزپارٹی عابد حسین ستی، جے یو آئی ف مفتی فیض الحق، تحریک انصاف ناز بلوچ سمیت 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔

مزید خبریں :