19 اپریل ، 2013
لاہور … لاہور کے 13قومی اور 25صوبائی حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں آویزاں کردی گئیں۔ حتمی فہرست کے مطابق این اے 118میں ن لیگ کے ملک ریاض ، پیپلزپارٹی کے فراز ہاشمی ، تحریک انصاف کے جاوید زمان سمیت 19امیدوار ، این اے 119میں ن لیگ کے حمزہ شہبازسمیت 18امیدوار ، این اے 120میں نوازشریف سمیت 25امیدوار میدان میں ہیں۔ این اے 121میں ن لیگ کے مہر اشتیاق ، تحریک انصاف کے حماد اظہر اور پیپلزپارٹی کے اورنگزیب برکی سمیت 27امیدوار جبکہ این اے 122 میں چیئر مین عمران خان ،ن لیگ کے سردار ایاز صادق ، پیپلزپارٹی کے بیرسٹر میاں عامر سمیت 20 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ این اے 123 ن لیگ کے پرویز ملک، پی پی پی کے عزیزالرحمان چن ، پی ٹی آئی کے آصف چوہدری سمیت 25امیدوار، این اے 124 پیپلزپارٹی کی بشریٰ اعتزاز، ن لیگ کے شیخ سہیل اصغر ، تحریک انصاف کے ولید اقبال سمیت 19امیدوار، این اے 125 ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق ، پیپلزپارٹی کے نوید چوہدری، تحریک انصاف کے حامد خان سمیت 19امیدوار مقابلہ کریں گے۔ این اے 126 میں ن لیگ کے خواجہ احمد حسان ، پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور پیپلزپارٹی کے زاہد بخاری سمیت 18 امیدوار ، این اے 127 پیپلزپارٹی کے خرم لطیف کھوسہ، ن لیگ کے وحید عالم خان سمیت 18 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ این اے 128 ن لیگ کے افضل کھوکھر ، پیپلزپارٹی کے محمد اسلم اور پی ٹی آئی کے ملک کرامت کھوکھر سمیت 27 امیدوار ، این اے 129 شہبازشریف کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے طارق شبیر میو، تحریک انصاف کے منشاء سندھو سمیت 24 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ این اے 130 مسلم لیگ ن کے شوکت سہیل بٹ، پیپلزپارٹی کی ثمینہ گھرکی ، پاکستان تحریک انصاف کے طالب حسین سندھو سمیت 23امیدوار قسمت آزمائیں گے۔