پاکستان
19 اپریل ، 2013

اتوار کو نشتر پارک میں لبیک یا حسین کانفرنسمنعقد کیا جائے گا،علامہ صادق

کراچی …مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا ہے کہ اتوار 21 اپریل کو نشتر پارک کراچی میں لبیک یا حسین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔امام بارگاہ علی رضا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ21 اپریل کو پروفیسر سبط جعفر زیدی،شہدائے عباس ٹاوٴن اور شہدائے ملت جعفریہ سے تجدید عہد کے لئے 21 اپریل کو ہونے والی لبیک یا حسین کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن کانفرنس ہرحال میں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کسی ایسی جماعت کو نہیں آنے دیں گے جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہو ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردگروہوں کی سرگرمیوں پر فوری قابو پایا جائے تاکہ شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کو ناکام بنا یا جاسکے۔

مزید خبریں :