22 اپریل ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا اور فاٹا میں قومی اسمبلی کی 47نشستوں پر850سے زائد امیدوارمیدان میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون واحد جماعت ہے جس نے ان تمام 47 نشستوں پر اپنے امیدوارکھڑے کئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی 35 میں سے صرف دو نشستیں ایسی ہیں جن پر دس سے کم امیدوار ہیں ،اسی طرح فاٹا کی 12 نشستوں میں سے تین حلقے ایسے ہیں جہاں بیس سے کم امیداوار ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ امیدوار این اے 24 پر ہیں جہاں 33امیدوار ایک دوسرے کے مقابلے پر ہیں۔ فاٹا میں ایک تہائی حلقے ایسے ہیں جہاں 30یا اس سے زیادہ امیدوار ہیں جبکہ یہاں ایک نشست پر سب سے زیادہ امیدوار حلقہ این اے36 میں 40امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں نصف سے زیادہ آزاد امیدوار ہیں ،جن کی تعداد432 ہے۔جبکہ باقی امیدواروں کا تعلق 39سیاسی جماعتوں سے ہے۔13 سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے 10سے زیادہ نمائندے کھڑے کئے ہیں۔انتخابات کے لئے،پاکستان تحریک انصاف نے 46۔ جمعیت العلمائے اسلام ف 45جماعت اسلامی41پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین 38عوامی نیشنل پارٹی33مولانا سمیع الحق کی قیادت میں دینی محاذ نے22ڈاکٹر عبد القدیر کی تحریک تحفظِ پاکستان20اور متحدہ قومی مومنٹ اور قومی وطن پارٹی نے 19/19نمائندے کھڑے کئے ہیں۔۔ جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان مسلم لیگ قاف نے 13/13 امیدوارمیدان میں اتارے ہیں۔