پاکستان
25 اپریل ، 2013

لاہور:گنگا رام اسپتال میں نومولود بچے کے اغوا ء کی کوشش ناکام

لاہور:گنگا رام اسپتال میں نومولود بچے کے اغوا ء کی کوشش ناکام

لاہور … لاہور کے گنگا رام اسپتال میں نومولود بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملزمہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ گنگا رام اسپتال میں گزشتہ رات ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا، آج دن میں ڈاکٹر کے بھیس میں ایک نوجوان خاتون نے عرفان کی والدہ سے بچے کو لیا اور فائل لانے کا کہہ کر غائب ہونے لگی۔ سیکیورٹی گارڈ نے شک ہونے پر اسے روک لیا اور بچے کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ زینب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :