پاکستان
25 اپریل ، 2013

بجلی کی پیداوار مزید کم ہو کر 8 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ گئی

بجلی کی پیداوار مزید کم ہو کر 8 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ گئی

اسلام آباد…ملک بھر میں بجلی کی پیداوار مزید کم ہو کر 8 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ گئی ،طلب بڑھنے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا، لاہور میں 17 جبکہ دیہات میں 20 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ڈیموں اورپاور ہاوٴسزمیں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی کمی 8 ہزار میگاواٹ رہ گئی،جبکہ طلب بڑھ کر ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ ہو گئی، اس طرح شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجودلاہور سمیت پنجاب بھر میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لوگوں کا کہناہے کہ وہ راتوں کو جاگتے ہیں،دن کو کام نہیں ہوتا،اس وجہ سے وہ چڑچڑے اورذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں،دوسری طرف لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوٹہ بڑھا یا جائے گا تو ہی بہتری کا امکان ہے ،وزارت پانی وبجلی ترجمان کااب بھی دعویٰ ہے کہ شارٹ فال 3900 میگاواٹ ہے اور ملک میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

مزید خبریں :