پاکستان
25 اپریل ، 2013

مسلم لیگ ن کے2سابق ارکانِ قومی اسمبلی کو قید اور جرمانے کی سزا

ساہیوال …ساہیوال اورقصورکی عدالتوں نے دوہری شہریت کیس میں مسلم لیگ ن کے2سابق ارکانِ قومی اسمبلی کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ و سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے زاہد اقبال کی دوہری شہریت کیس کافیصلہ سنایا،عدالت نے زاہد اقبال کو ایک سال3ماہ قید اور5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، زاہد اقبال عدالت سے باہرنکلے توپولیس انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر سنٹرل جیل لے گئی، ڈسٹرکٹ سیشن جج قصور نے بھی جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے راوٴ مظہر حیات کو مجموعی طور پر 2سال قید کی سزا سنا دی۔راوٴ مظہر حیات کو بھی جیل منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید خبریں :