25 اپریل ، 2013
کراچی …کراچی میں قومی اسمبلی کی 20اور سندھ اسمبلی کی42 نشستوں کے انتخابات کیلئے15ہزار506پولنگ اسٹیشن پرایک لاکھ 64ہزار504وفاقی وصوبائی محکموں کے ملازمین فرائض سر انجام دیں گے۔ الیکشن کمشنر سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 20اور سندھ اسمبلی کی42 نشستوں کے انتخابات کیلئے15ہزار506پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔تمام پولنگ اسٹیشنز پرمرد اور خواتین کیلیے مجموعی طور پر48ہزار666پولنگ بوتھ ہوں گے۔15ہزار506پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ افسر کے ماتحت97ہزار332اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز مقرر کئے جائیں گے جبکہ جن پولنگ اسٹیشنز کی پریذائڈنگ آفیسرز خواتین مقرر کی جائیں گی ، ا نکی سہولت کیلئے تقریبا 3 ہزار نائب قاصد بھی انتخابی ڈیوٹی پر مامور کئے جائیں گے۔ ٹیلی کمیونی کیشن،محکمہ پولیس اورکراچی پورٹ ٹرسٹ کے علاوہ تمام محکموں کے ملازمین کی انتخابات میں ڈیوٹیاں لگا جارہی ہیں۔شہر میں 70فیصد انتخابی عملہ محکمہ تعلیم سے لیا جائے گا جبکہ پی آئی اے،اسٹیل ملز، مشین ٹول فیکٹری سمیت دیگر اداروں سے بھی ملازمین لئے جائیں گے۔