25 اپریل ، 2013
راولپنڈی …لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے کنزیومرکورٹ کے فیصلے کیخلاف ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کی اپیل خارج کرتے ہوئے یہ فیصلہ برقراررکھاہے کہ شہری کو تین ماہ میں پلاٹ رہائش کے قابل بناکردیاجائے۔ راولپنڈی میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں ایک شہری کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ ضلعی کنزیومرکورٹ نے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کوحکم دیاتھاکہ تین ماہ میں شہری کے پلاٹ کورہائش کے قابل بناکردیاجائے،اس فیصلے کیخلاف ڈی ایچ اے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ضلعی کنزیومرکورٹ کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کی اپیل خارج کردی۔